ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپر لیگ کے دوران بک میکرز سے رابطہ: عرفان، ذوالفقار، شاہ زیب سے پوچھ گچھ

سپر لیگ کے دوران بک میکرز سے رابطہ: عرفان، ذوالفقار، شاہ زیب سے پوچھ گچھ

Sun, 12 Feb 2017 11:40:01    S.O. News Service

دبئی، 11 فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر رابطے کے سلسلے میں شرجیل خان اور خالد لطیف کی معطلی کے بعد سنیچر کو محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے پوچھ گچھ کی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر رابطے کے سلسلے میں اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر محمد عرفان سے پوچھ گچھ کی ہے۔’تحقیقات جاری رہیں گی۔ محمد عرفان کو فوری معطل نہیں کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہزیب حسن اور ذوالفقار بابر سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ یہ کھلاڑی (پی ایس ایل) کھیلتے رہیں گے۔‘نجم سیٹھی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ پاکستان سپر لیگ کو بدعنوانی سے بچانے کے لیے چوکس رہے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف یہ کارروائی ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر ان کے رابطے کے بعد عمل میں آئی ہے جو پاکستان سپر لیگ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو معطل کر دیا تھا اور ان دونوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔پاکستان سپر لیگ میں یہ اینٹی کرپشن کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔


Share: